
اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے سینیٹر سرفراز احمد بگٹی اور سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے ملاقات کی۔
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔اسکے علاوہ بلوچستان میں حکومت کے ترقیاتی پیکیج کے معیشت اور عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات اور مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگوہوئی