وزیر اعظم عمران خان سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی چینی کمپنیوں کے اعلی سربراہوں کی ملاقاتیں

67
وزیرِ اعظم عمران خان سےسینیٹر سجاد حسین طوری اور رکن قومی اسمبلی فخر زمان خان کی ملاقات
وزیرِ اعظم عمران خان سےسینیٹر سجاد حسین طوری اور رکن قومی اسمبلی فخر زمان خان کی ملاقات

بیجنگ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے سے متعلق چینی کمپنیوں کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین سے پاکستان منتقل ہونے والی کمپنیوں کو اضافی مراعات اور ان کمپنیوں اور دیگر کاروباری اداروںکو ساز گار کاروباری ماحول فراہم کی جائیں گی۔یہ بات انہوں نے یہاں چائنا گیژوبا گروپ کوآپریشن،اورینٹ ہولڈنگز گروپ شنگھائی،چائنا میٹا لرجیکل کارپوریشن،مین میٹل اور لانگ مارچ ٹائرز سمیت گیس،مائننگ،ٹیکسٹائل اور توانائی سیکٹرز سے تعلق رکھنے والی چینی کمپنیوں کے اعلی سربراہوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کویہاں ان سے ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کے دوران چینی کمپنیوں کے سربراہان نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان میں ان کمپنیوں کی جاری آپریشنز کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور پاکستان میں گیس، توانائی، بجلی کی پیداوار، تقسیم، ٹیکسٹائل، ٹائرز مینو فیکچرنگ، معدنیات، لائٹ و بھاری مشینری اور کنسٹرکشن سمیت مختلف سیکٹرز میں بزنس منصوبوں کو توسیع دینے سے متعلق تجاویز پیش کیں۔کمپنیوں نے وزیر اعظم کو ٹیکسٹائل، اپیرل پارک، انڈسٹریل پارکے قیام اور کوئلے کے وسائل کو ایندھن میں تبدیل کرنے سے متعلق اپنے منصوبوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید توسیع دینے سے متعلق چینی کمپنیوں کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین سے پاکستان منتقل ہونے والی کمپنیوں کو اضافی مراعات اور ان کمپنیوں اور دیگر کاروباری اداروںکو ساز گار کاروباری ماحول فراہم کی جائیں گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں روز گار اور ٹیکس محاصل میں اضافہ ہوگااور اس سے پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوگا۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود بھی موجود تھے۔