وزیر اعظم عمران خان سے نیو یارک میں کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری کی ملاقات

87
‏کربلامیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے پیروکاروں نےحق وباطل کےمابین فرق اہلِ عالم پر واضح کرنےکیلئے تعداد میں خود سےکہیں بڑےدشمن سےٹکراتےہوئےجانوں کےنذرانےپیش کئے

نیویارک ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے نیو یارک میں کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی نعیم الحق، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی، امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے فاروق کتھواری کو مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے غیر قانونی تسلط اور انسانی حقوق کی پامالی کو مزید اجاگر کرنے کی تلقین کی تاکہ پوری دنیا پر مودی حکومت کا اصل چہرہ واضح ہوسکے ۔ واضح رہے کہ فاروق کتھواری امریکی صدارتی کمیشن براے ایشیاءامریکیوں کے کمیشن کے ممبر رہ چکے ہیں۔