اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو اپنی وزارت کے امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔