وزیر اعظم عمران خان نے صحت سہولت پروگرام کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کا آغاز کر دیاہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

83

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے صحت سہولت پروگرام کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کا آغاز کر دیاہے ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو وزیر اعظم ہائوس میں صحت سہولت پروگرام کے تحت آزاد جموں و کشمیر کی عوام کے لئے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے اجراءکے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی پوری آبادی جو کہ تقریباً 12 لاکھ خاندانوں پر مشتمل ہے کو قومی صحت کارڈ دیا جا رہا ہے،قومی صحت کارڈ کے تحت 350 پبلک اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں معیاری علاج کی سہولیات میسر ہوں گی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے صحت سہولت پروگرام کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کا آغاز کر دیاہے پروگرام کے تحت آزاد جموں و کشمیر کی پوری آبادی جو کہ تقریباً 12 لاکھ خاندانوں پر مشتمل ہے کو قومی صحت کارڈ دیا جا رہا ہے۔قومی صحت کارڈ کے تحت 350 پبلک اور پرائیوٹ ہسپتالوں میں معیاری علاج کی سہولیات میسر ہوں گی۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد کم آمدنی والے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور ان کو مزید غربت کے اندھیروں میں جانے سے بچانا ہے جس کی وجہ علاج معالجہ پر آنے والے اخراجات ہیں۔ اس پروگرام کے تحت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے گھرانوں کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم آزاد جموں و کشمیر کی غیور عوام کے لئے صحت کا پیغام لا ئے ہیں ہمارا عزم ہے کہ صحت کی مساوی سہولیات کی فراہمی کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ صحت کا شعبہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا آزاد جموں کشمیر کے تمام مستقل رہائشیوں کو صحت سہولت کارڈ ملے گا اور آزاد جموں و کشمیر کی آبادی مالی حیثیت سے قطع نظر یونیورسل ہیلتھ کوریج کی سو فیصدان ڈور خدمات حاصل کرسکے گی جس کے تحت آزاد جموں و کشمیر کے 12 لاکھ خاندانوں کو مفت علاج کی سہولیات میسر ہو ں گی۔ وزیر اعظم کی ہداےت پر یونیورسل ہیلتھ کوریج کا اجراءتھر پارکر ، فاٹا اور کے پی کے میں بھی کامیابی سے کیا جا چکا ہے۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر وفاقی حکومت کے فنڈز سے یہ قومی صحت کارڈ پورے آزاد جموں و کشمیر میں دیا جائے گا ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ قومی صحت سہولت پروگرام ملک بھر کے 90 اضلاع میں کامیابی سے جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت تقریباً ایک کروڑ سے زائد خاندانوں کو مفت علاج کی سہولیات دی جا رہی ہے جبکہ خواجہ سراءاور معذور افراد بھی صحت کارڈ کی سہولت سے مستفید ہورہے ہیں، مُلک بھر میں اس پروگرام کے تحت پنجاب کے 70 لاکھ، گلگت بلتستان کے 62 ہزار، خیبرپختونخواہ کے 50 لاکھ نئے ضم شدہ اضلاع کے 12 لاکھ، اور تھرپاکر ضلع میں 3 لاکھ 14 ہزار خاندانوں کو مفت علاج کی سہولت میسر ہے۔پاکستان یونیورسل ہیلتھ کوریج کے اصول کو یقینی بنانے کے لیے صحت سہولت پروگرام سماجی صحت کے تحفظ کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور صحت کے شعبے میں درپیش عالمی چیلنجز، اقتصادی بحران کے باوجود تبدےلی کے مراحل میں ہے اور ہم ابھی تک بین الاقوامی معیار کے مطابق صحت کی سہولیات فراہم کے وعدے کو پورا کرنے کے لئےپر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وبائی متعدی اور غیر متعدی امراض کی سنگین صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے طویل جدوجہد کی ہے اور متعدی اورغیر متعدی امراض سے پڑنے والے بوجھ اور زچہ و بچہ کی صحت کے مسائل میں بہتری لانے کے لئے بھی موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں ۔