وزیر اعظم عمران خان نے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے افتتاح کے موقع پر آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خصوصی طورپر یاد کیا

96

پشاور۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم نے اپنے دورہ پشاور کے دوران پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی ) کے افتتاح کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خصوصی طورپر یاد کیا۔ انہوں نے 16دسمبر کی مناسبت سے کہاکہ آج ان کادل سانحہ آرمی پبلک سکول کی یاد سے انتہائی افسردہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سانحہ نے قوم کو دہشت گردی کے مقابلے کیلئے متحد کیاجس کے بعد پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قوم نے مل کر دہشت گردوں کو شکست دی۔ انہوں نے کہاکہ وہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کے خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر شریک ہیں اور ان شہیدوں کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اور دیگر حاضرین نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کیلئے دعامغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی