وزیر اعظم عمران خان نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی ترجمانی کی اور سب کے دل جیت لئے، تمام مسائل اور ایشوز پر کھل کربات کی،چیئرمین مولانا طاہر اشرفی

57
کورونا ویکسین کے حوالے سے بے بنیاد افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے، اسلامی شریعت کے تحت کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانا جائز ہے، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور حافظ طاہر اشرفی
کورونا ویکسین کے حوالے سے بے بنیاد افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے، اسلامی شریعت کے تحت کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانا جائز ہے، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور حافظ طاہر اشرفی

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) پاکستاب علماءکونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تمام مسائل اور ایشوز پر کھل کربات کی،وزیر اعظم نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی ترجمانی کی اور سب کے دل جیت لئے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے برما، فلسطین ،کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کا معاملہ اقوام عالم میں اٹھایا،کلام اللہ سے لیکر ناموس رسالت تک سب معاملات پر وزیر اعظم نے بات کی۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ فخر ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم نے امہ کی ترجمانی کی۔