وزیر اعظم عمران خان نے کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کردیا

180

مری۔23اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کردیا۔جمعہ کو وزیر اعظم نے دورہ مری کے دوران کوہساریونیورسٹی کا افتتاح کیا۔انہوں نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔کوہسار یونیورسٹی کا مقصد سیاحت کے شعبہ کو فروغ دینا ہے۔

یہاں آرٹس اور سائنس کے مضامیں کے ساتھ ساتھ ہوٹل مینجمنٹ اور ٹور اینڈٹریول کی تربیت بھی دی جائے گی۔موجودہ حکومت کا ویژن اس یونیورسٹی کو سیاحت کی عالمی سطح کی جامعہ بنانا ہے اس کا الحاق دنیا کی سیاحت سے متعلق چوٹی کی جامعہ سے ہوگا۔