وزیر اعظم عمران خان پر178اراکین کا اعتماد جمہوریت ،آئین وقانون اور عوام کی جیت ہے، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی میڈیا سے گفتگو

47
ہر سفر میں ناکامی کو تسلیم کرنا اور مشکلات کا اعتراف کرنا بہت اہم ہے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانوکیشن سے خطاب

لاہور۔6مارچ (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر178اراکین کا اعتماد جمہوریت ،آئین وقانون اور عوام کی جیت ہے، حکومت اب مزید مضبوط او ر متحدہوگئی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں سن لیں الیکشن2023 میں ہی ہوں گے ،پی ڈی ایم سمیت د نیا کی کوئی طاقت وزیر اعظم عمران خان کو بلیک میل نہیں کرسکتی، تحر یک انصاف کی قیادت اپنے اصولی موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی ، ہم سب کو ایماندار وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر فخرہے، الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے ریفامز کا اعلان وزیر اعظم کا تاریخی اقدام ہے۔

ہفتے کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے قومی اسمبلی سے 178اراکین کے اعتماد کے اظہار پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکبا ددیتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان آج بھی اصول اور نظریہ کی سیاست کر رہے ہیں اور اعتماد کے ووٹ کے بعد عمران خان پہلے سے زیادہ مضبوطی سے آگے بڑ ھ کر ملک کو کر پشن سمیت تمام جرائم سے نجات دلائیں گے اور پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے مزید اقدامات کر یں گے۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لے چکے ہیں اب اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ وہ ضد اور انا کی سیاست چھوڑ کر حکومتی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا چھوڑ دے اور اس بات میں بھی کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ تحر یک انصاف کے پاس 5سال حکومت کر نے کا عوامی مینڈ یٹ ہے اور تحر یک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت ضرور پوری کر ے گی۔گور نر پنجاب نے کہا کہ ”کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام “شروع کر نے کا اعلان حکومت کی غر یب دوستی کی ایک اور عظیم مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت پاکستان کی پہلی حکومت ہے جو غر یب کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام اور انصاف صحت کارڈ سے کروڑوں افراد فائدہ حاصل کر رہے ہیں اور بہت جلد پنجاب بھر میں ہر فرد کے پاس انصاف صحت کارڈ موجود ہوگا جس سے اس کوصحت کی تمام سہولتیں مفت میسر آسکے گی۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کو معاشی مسائل سے نجات دلانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت مزید اقدامات کر رہی ہے اور آنے والے دنوں میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی کیلئے بھی حکومت نئے پروگرام شروع کر ے گی اور قوم سے کئے جانے والے وعدوں کے مطابق تمام مسائل کو بھی حل کیا جائے گا۔