وزیر اعظم عمران خان کراچی کے دورے پر روانہ ہوگئے، گورنر سندھ، وزیر اعلی، اراکین صوبائی اسمبلی اور کاروباری شخصیات وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

128

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کراچی کے دورے پر روانہ ہوگئے۔کراچی میں گورنر سندھ، وزیر اعلی، اراکین صوبائی اسمبلی اور کاروباری شخصیات وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق کراچی کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے بریفنگ بھی مصروفیات کا حصہ ہے،وزیر اعظم میڈیا بریفنگ میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت اہم اعلانات بھی کریں گے۔وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔