اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اتوار کوپنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب میں چودھری پرویز الہٰی کو ووٹ دینا یقینی بنائیں۔
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ رائے شماری سے غیرحاضر رہنے یا جماعتی ہدایات کیخلاف ووٹ ڈالنے والے رکن کو کڑی انضباطی کارروائی کا سامنا ہوگا اور اسے نااہل قرار دیا جائے گا۔