لاہور۔15ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان کو بدھ کو پنجاب کے انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت یہاں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو صوبے کے انتظامی امور کو بہتر بنانے خصوصا ً سروسز ڈیلیوری کی مزید بہتری کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔