وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

88
APP97-13 ISLAMABAD: November 13 - Prime Minister Imran Khan chairing a meeting on matters of Capital Development Authority at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کو اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے سے متعلقہ امور اور وفاقی دارالحکومت میں ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ وزیر مملکت داخلہ شہریار خان آفریدی، معاون خصوصی علی نواز اعوان، ایم این اے راجہ خرم نواز، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔