اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے نومبر 2021 کے دوران ٹیکس محصولات میں 35 اضافہ پر ایف بی آر کو مبارکباد دی ہے۔ ب
دھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے نومبر 2021 کے دوران ٹیکس وصولیوں میں اضافہ پر ایف بی آر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں نومبر 2021 کے دوران ٹیکس محصولات میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کےپہلے پانچ ماہ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں عارف حبیب لمیٹڈ کے شعبہ تحقیق کا گراف بھی شیئر کیا جس میں گزشتہ اور جاری مال سال میں ٹیکس محصولات کا موازنہ پیش کیا گیا ہے