وزیر اعظم عمران خان کی وزارتِ مذہبی امور کو بین الاقوامی رحمة اللعالمین کانفرنس منعقد کرانے کی ہدایت

68
‏کربلامیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے پیروکاروں نےحق وباطل کےمابین فرق اہلِ عالم پر واضح کرنےکیلئے تعداد میں خود سےکہیں بڑےدشمن سےٹکراتےہوئےجانوں کےنذرانےپیش کئے

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی)عید میلادالنبیۖ کے پرمسرت موقع کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے وزیرِاعظم عمران خان نے وزارتِ مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کو بین الاقوامی رحمة اللعالمین کانفرنس منعقد کرانے کی ہدایت کی ہے۔ آنحضورۖ کی سیرت اور تعلیمات کو اجاگر کرنے کیلئے وزیراعظم کی تمام صوبائی حکومتوں کو صوبائی، ڈویژن اور ضلعی ہیڈکوارٹرز کی سطح پر سیرت کانفرنس و دیگر پروگرامز کا انعقاد کرانے کی ہدایت کی۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ سیرت النبی ۖ کے حوالہ سے تحریری مقابلے، سیرت مجالس، سیمینارز، نعت اور قرآت مجالس کا انعقاد کیا جائے۔ وزارتِ مذہبی امور، گورنرز اور صوبائی چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیرِاعظم کی ہدایات تمام محکموں، خود مختار اور نیم خود مختار اداروں اور ذیلی اداروں تک پہنچائی جائیں تاکہ عید میلادالنبیۖ بھرپور اور شایان شان طریقے سے منایا جا سکے۔