وزیر اعظم عمران خان کی چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف سے ملاقات میں گفتگو

123
APP61-13 ISLAMABAD: May 13 – Chairman BOI Haroon Sharif called on Prime Minister Imran Khan. APP

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کا فروغ معیشت کی ترقی میں اہم کردار کا حامل ہے، سرمایہ کاروںکو تمام تر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو وزیراعظم سے ملاقات کی۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے وزیر اعظم کو کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔