وزیر اعظم عمران خان کینسر کے مریضوں کوعلاج کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں‘ گورنرسندھ کا کینسر سے آگاہی مہم کی اختتامی تقریب سے خطاب

66

کراچی۔26ستمبر (اے پی پی):گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بالخصوص شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کوعلاج کی جدید سہولتوں کے ذریعے تحفظ دینے کے لئے پرعزم ہیں جبکہ کراچی میں شوکت خانم ٹرسٹ کے زیر انتظام ایک جدید کینسر ہسپتال کے قیام کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو گورنرہائوس میں مردوں کے کینسر سے آگاہی مہم کے سلسلے میں کلاسک کار نمائش کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی کیا ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ شوکت خانم کراچی کینسر اسپتال میں تشخیص اور علاج کی تمام جدید ترین سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوں گی۔H & RC SKMC

کراچی سمیت صوبہ سندھ کے دیگر شہروں اور اضلاع کے ساتھ جنوبی بلوچستان کے مریضوں کی بھی بھرپور خدمت کرے گا۔ گورنرسندھ نے لوگوں میں کینسر کے حوالہ سے بیداری اور کینسر کے علاج کے لیے فنڈز جمع کرنے میں فیصل ملک کی کوششوں کو سراہاجبکہ گورنرسندھ نے نمائش میں پرانی کلاسک کاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

کینسر آگاہی کلاسک کار نمائش میں قدیم اور تاریخی اہمیت کی حامل مختلف ماڈلز کی کاریں شریک تھیں۔ 80کی دہائی سے پہلے کی ڈیزائن کردہ کلاسک کاریں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں۔

شرکانے گورنرسندھ کو آگاہی مہم میں حصہ لینے والی مختلف ماڈلز کی کاروں کے حوالہ سے تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آگاہی مہم میں جمع ہونے والے تمام فنڈز کینسر کی تحقیق اور اس سے متعلق دیگر پروگراموں پر لگائے جائیں گے۔