وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو سعودی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نے خصوصی کوریج دی

110

مکہ مکرمہ ۔ یکم جون (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو سعودی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نے خصوصی کوریج دی۔ سعودی اخبارات نے وزیر اعظم پاکستان کے او آئی سی کے اجلاس سے خطاب اور انکی سعودی زعما سے ملاقاتوں کو نمایاں طور پر شائع کیا۔ سعودی ٹی وی چینلز پر کرنٹ افیرز اور او آئی سی کے بارے پروگراموں میں تجزیہ نگاروں نے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کا خصوصی حوالہ دیا۔