اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان (جمعہ کو) دس ارب درخت لگانے کے سونامی پروگرام کے تسلسل میں میانوالی اور غازی بروتھا میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا پودے لگا کر آغاز کریں گے اور خطاب کریں گے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم غازی بروتھا میں نوجوانوں کے لیے کرکٹ گرائونڈ کا افتتاح بھی کریں گے۔