21 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے کے لئے قطر پہنچ...

وزیر اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے کے لئے قطر پہنچ گئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے کے لئے قطر پہنچ گئے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترقی کرتے ممالک کی کانفرنس کا یہ پانچواں اجلاس ہے۔ کانفرنس 5 مارچ سے دوحہ میں شروع ہو گی۔

امیر قطر کانفرنس میں شریک سربراہان مملکت اور وزرائے اعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم 6 مارچ کو کانفرنس کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=354063

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں