وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے تین روزہ کامیاب دورہ کے بعد وطن واپس روانہ

406

مدینہ منورہ۔26اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے تین روزہ کامیاب دورہ کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے دورہ کے دوران سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی اور فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔

وزیراعظم نے مکۃ المکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کی۔ وزیراعظم کو روضہ رسول ﷺ کی زیارت خاص کرائی گئی۔