اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مشیر وزیراعظم برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور سیاسی امور انجنیئر امیر مقام نے ملاقات کی ہے ۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔