اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوااسمبلی کے اراکین نے جمعہ کو ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخواکے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں سردار محمد یوسف، جمشید خان، سردار خان ، سردار اورنگزیب، ثوبیہ خان ، شفیع تنولی مور اختیار ولی شامل تھے ۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی اور مشیر وزیراعظم انجنیئر امیر مقام بھی موجود تھے۔