وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ طارق بشیر چیمہ کی ملاقات

238
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ طارق بشیر چیمہ کی ملاقات

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ طارق بشیر چیمہ نے ملاقات کی ۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو وفاقی حکومت کے کسان پیکیج پر عمل درآمد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔