وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کرسمس کے موقع پر پیغام

176

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کرسمس کے پرمسر ت موقع پرمیںپاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے مسیحی بھائیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کرسمس کی خوشیوں کے بارے میں نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے ،کرسمس یسوع مسیح کے محبت، امن، انسانیت کے لئے رواداری اور ہمدردی کے ا بدی پیغام پر غور کرنے کا وقت ہے، پاکستان کے آئین میں قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن اور اقلیتوں کے جائز مفادات کے تحفظ کے بارے میں بتایا گیا ہے،اقلیتیںپاکستان میںمسلح افواج میں خدمات سمیت بلا رکاوٹ ملک کی ترقی وخوشحالی میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں ۔انہوں نے یہ بات کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ہے جو آج(اتوارکو) منایا جارہاہے