وزیر اعظم نواز شریف کل گوادر بندر گاہ سے تجارتی اشیاءکی کھیپ عالمی منڈیوں کو روانہ کریں گے

125

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف (کل) اتوار کو گوادر بندر گاہ سے تجارتی اشیاءکی کھیپ عالمی منڈیوں کوروانہ کریں گے ، جو پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کا تاریخی آغاز ہوگا۔ وزیر اعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اپنے گوادر کے ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم پہلا سب سے بڑا تجارتی سامان بھجھوانے کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ تجارتی قافلہ پاک فوج اور دیگر اداروں کی سخت نگرانی میں چین سے گوادر پہنچا جسے بحری جہازوں کے ذریعے برآمد کئے جانے والے مقامات کےلئے روانہ کیا جائے گا۔