29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم نے بجلی سستی کرکے پوری قوم کو تحفہ دیا ،وزیرمملکت...

وزیر اعظم نے بجلی سستی کرکے پوری قوم کو تحفہ دیا ،وزیرمملکت کھیئل داس کوہستانی

- Advertisement -

لاہور۔9اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بجلی سستی کرکے پوری قوم کو تحفہ دیا ہے ، ہمیں دنیا کو پیغام دینا ہے کہ یہ سب کا پاکستان ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر مملکت نے کہا کہ آج سات ہزار سکھ یاتری پاکستان آرہے ہیں ان کی مہمان نوازی کرنی ہے،یہ اولیا اور صوفیا کی دھرتی ہے ،یہ امن کی دھرتی ہے جس سے سب پیار کرتے ہیں اور ہم سب نے مل کر یہاں امن قائم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کیلئے ہمیں بات چیت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، تمام مذاہبِ ایک دوسرے کے احترام کادرس دیتے ہیں ۔وزیر مملکت نے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ میں آپ کے درمیان موجود ہوں اور مجھے اس شام کا حصہ بننے کا موقع ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں اقلیتوں نے افطار ڈنرز کا اہتمام کیا،اسی مہینے ہولی آئی تو میں نے اپنے لوگوں سے کہا کہ رمضان کا احترام کیا جائے،ہندوبرادری نے مسلمانوں کے رمضان کا احترام کیا اورمغرب کے بعد ہولی کا تہوار مندر میں منایا گیا،اس طرح کا احترام و ہم آہنگی صرف پاکستان میں ہی ملتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے لیے ہمیں بات چیت کا راستہ اپنانا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اسلام واحد مذہب ہے جو جبر کی اجازت نہیں دیتا اور کسی کے دین کو تکلیف نہیں دیتا،ہمارے پڑوس میں جو ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔وزیر مملکت مذہبی امور نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ایک دوسرے کے مذہب کو سمجھیں اور احترام دیں،ہمیں ایک قوم بن کر نااتفاقی کے مسائل سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک سیاسی ورکر ہوں، سیاسی معاملات پر بات کرسکتا ہوں صرف مذہب سے وابستگی پہچان نہیں ہے،ہم اس دھرتی کے بیٹے ہیں ہمیں اس کی خوشحالی کے لیے بات کرنی ہے، اسی دھرتی میں جینا مرنا ہے اور اسی وطن میں رہنا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580083

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں