اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے پر قاتلانہ حملے پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔
جمعہ کے روز وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے پر قاتلانہ حملے کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ دکھ اور صدمے میں ہیں اور انکی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل کی گھڑی میں شنزو آبے انکے خاندان اور جاپان کے عوام کیساتھ ہیں۔