وزیر اعظم کا اومیکرون وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کا نوٹس ، این سی اوسی کو بحال کرنے کی ہدایت

72

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے بڑھتے ہوئے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورت حال کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔