وزیر اعظم کا مردان میں طالب علم کے قتل پر بے حد دکھ اور افسوس کا اظہار

95

اسلام آباد ۔ 15اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم نواز شریف نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں بے حس ہجوم کی طرف سے طالب علم کے قتل پر بے حد دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جرم کی مذمت میں پوری قوم متحد ہو۔ہفتہ کو پی ایم ہاوس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مشعال خان کے قتل میں ملوث عناصر کو جان لینا چاہیئے کہ ریاست قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریگی۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں بے حس ہجوم کی طرف سے طالب علم کے قتل پر بے حد دکھ ہوا ہے۔