وزیر اعظم کی جہانگیر بدر مرحوم کے گھر آمد‘ان کی وفات پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت

130
APP32-19 LAHORE: November 19 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif offering Fateha for the departed soul of late Jahangir Badar at his residence. APP photo by Mustafa Lashari

لاہور۔19 نومبر(اے پی پی )وزیر اعظم محمد نواز شریف ہفتہ کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر جہانگیر بدر مرحوم کے گھر گئے اور ان کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی،انہوں نے جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی پارٹی کےلئے گراں قدرخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مرحوم کی خدمات کو خراج عقےدت پیش کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءکبھی پر نہیں ہو سکتا، اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ جہانگیر بدر مرحوم کو اللہ تعالیٰ اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاءفرمائے‘ ان کے درجات کو بلند فرمائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جہانگیر بدر ایک منجھے ہوئے سیاستدان کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی تھے اور اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ عزت سے پیش آتے تھے،