لاہور۔13اپریل (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے وفاقی بجٹ کی تیاری میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی یقین دہانی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
اتوار کو یہاں سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی میاں زاہد اقبال کی قیادت میں صنعتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام تاجروں، صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کو یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنانے کی جانب اہم قدم اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلے بہت ضروری ہے جس سے ہر سیکٹر کو درپیش مخصوص چیلنجز سے نمٹنے اور مالیاتی پالیسیوں کو زمینی حقائق سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔ شاہد عمران نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے پالیسی سازوں اور تاجروں کے درمیان پائیدار تعاون ضروری ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581196