وزیر اعظم کی طرف سے بچے کے لواحقین کیلئے دس لاکھ روپے کا اعلان

124
APP55-29 RAWALPINDI: October 29 - Minister of State for CADD, Dr. Tariq Fazal Chaudhry offering condolences for the infant who died during Friday agitation. APP

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری وزیر اعظم کی ہدایت پر جمعے کو اپوزیشن کی ہڑتال کے دوران وفات پا جانے والے بچے محمد ابو بکر کے گھر گئے اور بچے کی ناگہانی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کی طرف سے بچے کے لواحقین کیلئے دس لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ وزیر مملکت نے واقعہ کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ شہر میں بے امنی پھیلانے والے احتجاج کے نام پر شہر کو بند نہ کریں ، شہریوں اور ان کے بچوں پر رحم کریں ، انہیں پرامن زندگی گزارنے کی اجازت دیں ، شہری ان شر پسندوں کے ایجنڈے میں شامل نہیں، انھیں نارمل زندگی گزارنے کا حق دیا جائے ۔اسلام آباد اور پنڈی کو بند کر کے مزید لوگوں اور ان کے بچوں کی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔