اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن نے وزیر اعظم کی کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت اپنے اداروں میں 22 ہزار سے زائد پودے لگائے ہیں ۔ اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈ یشن (اوپی ایف ) عہدیدار نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیز فاو¿نڈیشن (او پی ایف) نے گذشتہ دو سال کے دوران اپنے منسلک محکموں ، تعلیمی اداروں اور رہائشی سکیموںمیں لگ بھگ 22000 پودے لگائے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام وزیر اعظم عمران خان کی ‘کلین اینڈ گرین پاکستان’ مہم کے تحت لیا گیا جسے ’پلانٹ فار پاکستان‘ بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موسم خزاں 2018 اور بہار 2019 میں بالترتیب 10اور 12 ہزار پودے لگائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ بڑے پیمانے پر اپنے علاقائی دفاتر ، اسکولوں ، کالجوں ، ہاو¿سنگ سوسائٹیوں اور ہیڈ آفس میں بڑے پیمانے پر پودے لگانے کی مہم چلا کر وزیر اعظم کے صاف ستھرا اور سبز اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کوشاں ہے ۔