اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) پنجاب حکومت نے بے گھر افراد کو حکومت منصوبے کے تحت مسقل پناہ گاہیوں کی فراہمی تک عارضی پناہ گاہوں کی فراہمی کیلئے لاہور میں خیموں کی تنصیب کا آغاز کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کی علی الصبح وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ بڑھتی ہوئی سردی کے پیش نظر فٹ پاتھ پر سونے والوں کے لئے عارضی خیمے لگائے جائیں اور ان کو کھانا پینا بھی فراہم کیا جائے تا وقتیکہ مستقل پناہ گاہ کی تعمیر مکمل نہیں ہو جاتی۔ گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اس مقصد کے لئے کراچی اور پشاور میں بھی مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔