وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کاسنگوٹہ میں سکول میں فائرنگ کے واقعہ پر اظہار افسوس

178
Engineer Amir Muqam
Engineer Amir Muqam

پشاور۔16مئی (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام نے سوات کے علاقے سنگوٹہ میں سکول میں فائرنگ کے واقعہ پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک مذمتی پیغام میں انجینئر امیر مقام نے افسوسناک واقعہ پر والدین سے تعزیت کی،

وزیراعظم کے مشیر نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا پولیس سے بھی رابطہ کیا اور کہا کہ واقعے کی فوری انکوائری کی جائے اور غفلت برتنے والے اہلکار کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، انجینئر امیر مقام نے والدین سے اظہار ہمدردی کیا اور زخمی طلبہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار والدین کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے