- Advertisement -
لاہور۔8 دسمبر(اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ اور ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ راحیل شریف سچے سپاہی تھے ، ان کے جانے کے بعد ایک اور سچے سپاہی نے فوج کی قیادت سنبھال لی ہے،آپریشن ضرب عضب شروع کرنے کا فیصلہ ہماری حکومت کی سیاسی قوت فیصلہ کا نتیجہ تھا، طیارہ حادثے پر پوری قوم کا دل دکھی ہے،المناک سانحہ میں 45 گھروں میں قیامت بپاکی۔کوئی خوش فہمی میں نہ رہے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کریں گے کہ موجودہ حکومت ٹھیک ہے یا غلط۔وہ جہانِ مسیحا کے سالانہ اٹھارہویں کیلنڈر کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32826
- Advertisement -