
کراچی ۔ 6 مئی (اے پی پی) ویر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے سندھ کے گورنر محمد زبیر سے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ اردو کے فروغ نیز قائد اعظم ؒاور علامہ اقبال ؒ کی تعلیمات کو عام کرنے اور نئی نسل تک پہنچانے کے لئے منظم کو ششیں کی جانی چاہئے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وفاق کے زیر انتظام منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف عوام کو سہولیات میسر ہوں گی بلکہ سہولیات کے بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔