وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کا ٹویٹ

63

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے وزیر اعظم خان کی کثیر الجہتی کامیابی کی ایک اور شہادت موڈیز کی جانب سے پاکستان کے معاشی آﺅٹ لک کی اپ گریڈیشن ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے ساتھ ، پاکستان نے کامیابی کے ساتھ کورونا وباءکو کنٹرول میں رکھا ہے اور اس وجہ سے معیشت کو ٹریک پر رکھا ہوا ہے۔