وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیر سڑ ظفر اللہ خان کا رشین فیڈریش کے سفارت خانہ کا دورہ ، روسی سفیر کے قتل پر پاکستانی عوام کی جانب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار

146

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف بیر سڑ ظفر اللہ خان نے جمعرات کو رشین فیڈریش کے سفارت خانہ کا دورہ کیااور ترکی میں روس کے سفیر آندرے کیرلوف کے بیہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی فعل قرار دیا۔انہوں نے روسی سفیر کے قتل پر پاکستانی عوام کی جانب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔