وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ کا لاہور پریس کلب میں اظہار خیال

567

لاہور۔24اپریل(اے پی پی )وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کی تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن مکمل با اختیار ہوگا اور اسکے لئے تمام اخراجات حکومت ادا کرے گی ،چیف جسٹس کی صوابدید پر چھوڑا گیا ہے کہ وہ یک رکنی یا 17ججز پر مشتمل کمیشن بنا دیں ،جوڈیشل کمیشن آڈٹ کےلئے اندرون یا بیرون ملک جس کمپنی کی چاہے خدمات حاصل کر سکتا ہے ،پاکستان میوچل لیگل اسسٹنٹس کا سگنیٹری ہے اور اس کے لئے کسی بھی ملک سے دستاویزات مانگی جا سکتی ہیں،کمیشن کے پاس ایک چپڑاسی سے لے کسی ادارے کے سربراہ اور ایک عام شہری سے لے کر صدر مملکت کو بھی بلا نے کا اختیار ہوگا تاہم قانون کے مطابق جسے جو استحقاق حاصل ہے اسے اس کے مطابق دیکھے گا ۔