- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی چئیرپرسن لیلیٰ خان کا کہنا ہے کہ یوتھ پروگرام کے تحت تربیت اور انٹرن شپ کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے جس سے مذید 50 ہزار نوجوان فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے پہلے مرحلے میں تقریبا 50 ہزار نوجوان مستفد ہو چکے ہیں جنہیں ایک سال کی انٹرن شپ اور تربیت کے دوران ایک ہزار روپے وظیفہ بھی دیا گیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ سکیم، قرض کی سکیم اور انٹرنشپ کے منصوبے بھی شامل کئے گئے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=47972
- Advertisement -