وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کاپاکستان پیپلز پارٹی کی نو منتخب صوبائی قیادت کو مبارکباد

25

کوئٹہ۔ 07 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی نو منتخب صوبائی قیادت کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کا منظم ہونا جمہوریت کی مضبوطی کی علامت ہے، سیاسی قیادت کا تسلسل عوامی اعتماد کی بحالی میں معاون بنتا ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے نومنتخب صوبائی صدر سردار عمر گورگیج، جنرل سیکرٹری ربانی کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات میر ظہور بلیدی کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کا منظم ہونا جمہوریت کی مضبوطی کی علامت ہے، سیاسی قیادت کا تسلسل عوامی اعتماد کی بحالی میں معاون بنتا ہے،

نئی قیادت بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل میں موثر کردار ادا کرے گی، جمہوری روایات کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر بلوچستان کے مفاد میں سوچنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہمیں سیاسی رواداری، برداشت اور باہمی تعاون کا ماحول پیدا کرنا ہوگا، سیاسی کارکنوں کی حوصلہ افزائی سے جمہوری نظام مزید مستحکم ہوگا،سردار عمر گورگیج ایک سنجیدہ، معاملہ فہم اور عوام دوست رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں،

ربانی کاکڑ اور میر ظہور بلیدی کی تنظیمی ذمہ داریاں پارٹی ڈھانچے کو مزید مضبوط کریں گی ،امید ہے نئی ٹیم عوامی خدمت اور سیاسی شعور اجاگر کرنے میں کامیاب ہوگی، بلوچستان کے مسائل کا حل صرف وسیع تر سیاسی اتفاقِ رائے سے ہی ممکن ہے، نئی قیادت کے لیے نیک تمنائیں، ہم سب کو صوبے کے مستقبل کو سنوارنے میں کردار ادا کرنا ہوگا ۔