34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلی بلوچستان کی بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کو...

وزیر اعلی بلوچستان کی بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 29 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے)کے سالانہ انتخابات-262025میں کامیاب ہونے والے تمام عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ بدھ کو اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ جرنلسٹس پینل کی کامیابی صحافتی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے ۔

وزیر اعلی نے نو منتخب صدر خلیل احمد، سینئر نائب صدر منظور احمد، جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑ، نائب صدر نذر بلوچ، فنانس سیکرٹری جبار بلوچ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری ابرار احمد، جوائنٹ سیکرٹری فضل تواب اور مجلس عاملہ کے دیگر کامیاب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور صحافت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے اور حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ وزیر اعلی نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر الیکشن کمیٹی اور بی یو جے کے تمام ممبران کو بھی سراہا ۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صحافی برادری کے اتحاد اور پیشہ ورانہ مضبوطی کے لیے ہم ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553540

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں