پشاور۔ 30 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈپور نے درہ آدم خیل میں سیلابی ریلہ گھر کے تہہ خانے میں داخل ہونے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہونے اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے،متاثرہ خاندان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعے پر لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعے کا سن کر دلی صدمہ ہوا ہے۔