لاہور۔24اپریل (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے ملاقات کی۔وزیر اعلی مریم نواز نے ایتھوپیا کے سفیر کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر تعلقات مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں زرعت،تعلیم،صحت،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تجارتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعلی مریم نواز نے ایتھوپیا سے پاکستان ڈائریکٹ فلائیٹ بحال ہونے پر مبارکباد دی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان دوطرفہ مشاورت خوش آئند پیش رفت ہے۔پاکستان اور ایتھوپیا کے مابین تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے حکومت پنجاب کی ترقیاتی حکمت عملی اور فلاحی اقدامات کو سراہا۔ ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے کہا کہ ایتھوپیا پاکستان خصوصا پنجاب کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔لاہوروزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بیماریوں سے بچائو کا سب سے موثر ہتھیار احتیاط،آگاہی اور ویکسی نیشن ہے۔پولیو،خسرہ،ٹی بی، ہیپاٹائٹس، تشنج، نمونیا اور دیگر مہلک بیماریوں کے خلاف بھرپور ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔
وزیر اعلی مریم نواز نے ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب کے ہر شہری بالخصوص والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں۔ویکسین ہر بچے کی بنیادی ضرورت اور والدین کی ذمہ داری ہے۔ہیلتھ ورکرز، ویکسی نیٹرز اور محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیمیں دن رات گھر گھر،گلی گلی پہنچ رہے ہیں۔
پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن کیمپین ہر بچے، ہر خاندان بلکہ پورے معاشرے کے محفوظ مستقبل کے لئے ہے۔ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ صحت مند بچہ ہی تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور خود اعتماد شہری بن سکتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587241