وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن”ستھرا پنجاب”پر مظفرگڑھ میں بھی کام جاری ہے،پارلیمانی سیکرٹری

101
Sathrapunjab
Sathrapunjab

مظفرگڑھ۔ 03 مارچ (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائیر ایجوکیشن محمد اجمل خان چانڈیہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن "ستھرا پنجاب پر مظفرگڑھ میں بھی کام جاری ہے۔پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ نے ستھرا پنجاب کے تحت ہونے والے صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ یہ بات انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بھٹہ پور، ریلوے اسٹیشن، ٹبہ کریم آباد، تلیری اور حیات نگر کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام وقت کی اہم ضرورت تھا، ستھرا پنجاب کے تحت گلیوں محلوں اور سڑکوں سے عرصہ دراز سے موجود گندگی کے ڈھیروں کو اٹھایا جا رہا ہے اور ایک منظم طریقے سے اس کچرہ کو تلف کیا جا رہا ہے،

گلیوں محلوں سڑکوں پر کچرا کنڈیوں کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی بھی ماند پڑ چکی تھی اور گندگی کے ڈھیروں سے تعفن پھیل رہا تھا وزیراعلی پنجاب نے اس اہم عوامی مسئلے کو مد نظر رکھتے ہوئے ستھرا پنجاب پروگرام کا انیشیٹو لیا، مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں کو کلسٹر وائز تقسیم کر کے صفائی کا عمل جاری ہے، ستھرا پنجاب کی ٹیم ہر گلی محلے میں جارہی ہے، ستھرا پنجاب کے پہلے مرحلے میں کچرا تلف کیا جارہا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں جدید مشینری کے ذریعے شہروں کو صاف اور خوبصورت رکھنے کےلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔