وزیر اعلی مریم نوازشریف کا جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس

111
وزیراعلی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تحصیل تونسہ میں ایڈزکے سدباب کے لئے آپریشنل پلان طلب کرلیا

لاہور۔22مئی (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے انسپکٹر جنرل سے رپورٹ طلب کرلی ۔ وزیر اعلی پنجاب نے متاثرہ طالبعلم کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تحقیقات کرکے تشددکے ذمہ دارکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ طالبعلم پر کسی بھی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔