- Advertisement -
لاہور۔18جون (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عید الاضحی کے دوسرے دن بھی صفائی مہم زور وشور سے جاری رہی۔ آلائشیں اٹھانے صفائی ستھرائی کی مہم کے دوران راستوں کی دھلائی کے ساتھ ساتھ عرق گلاب ملے پانی سے چھڑکا و بھی کیا گیا ۔
وزیر اعلی نے افسران اور عملے کو عید کے پہلے دن کی طرح دوسرے روز بھی پورے جذبے سے صفائی مہم جاری رکھنے پر شاباش دی ۔وزیر اعلی نے شہریوں سے بھی بھرپور تعاون کی درخواست کی ہے کہ شہری آلائشوں اور صفائی کے حوالے سے ہیلپ لائن 1139 پرفوری آگاہ کریں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477335
- Advertisement -