وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال کی ملاقات

188

لاہور۔17 جولائی(اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال نے ملاقات کی-وزیر اعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ) ن( کی حکومت کا ہر قدم ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے اٹھ رہا ہے اور اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے تیز رفتاری سے شفافیت کے ساتھ مکمل کئے جا رہے ہیں۔ آج پاکستان میں بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کا اعتراف بین الاقوامی ادارے بھی کر رہے ہیں –